پشاوری کھیر (قصہ خوانی اسٹائل) بنانے کی مکمل ترکیب|Eid Special Peshawari Kissa Khwani Kheer Recipe in Urdu
🌟🍚 عید اسپیشل پشاوری قصہ خوانی کھیر | کاریمل والی روایتی ڈیزرٹ 🍚🌟
✨ تعارف:-
پشاور کی قصہ خوانی کھیر اپنی کریمی ساخت، سنہری رنگ اور منفرد ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ عام سادی کھیر سے مختلف ہے کیونکہ اس میں بریڈ رسک، چینی کا کارمل ⭐ اور خشک میوہ جات شامل ہوتے ہیں، جو اسے عید کے لیے مکمل festive dessert بناتے ہیں۔
یہ کھیر بلکل سادا اور گھریلو اجزاء کے ساتھ بن جاتی ہے اور اس میں ہمیں کھویا یا کریم بھی ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑھتی اور اس کا ذائقہ کھوئے اور کریم والی کھیر سے بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے.
تو چلیں آج ہم گھر پر ہی یہ مشہور زمانہ پشاوری قصہ خوانی کھیر تیار کرتے ہیں جو ہماری عید کو مزید میٹھا کر دے گی.
🧾 اجزاء:-
• چاول – 400 گرام
• دودھ – 3 کلوگرام
• چینی – 450 گرام
• پانی – 2 لیٹر
• بریڈ رسک – 150 گرام
• الائچی پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ
• بادام، پستہ، تل – سجاوٹ کے لیے
👩🍳 ترکیب بنانے کا طریقہ:-
1️⃣ چاول بھگوئیں 💧
چاول کو 20 منٹ پانی میں بھگو کر الگ رکھیں۔
2️⃣ چاول ابالنا 🍲
پانی کو کھلے برتن میں ابالنے کے لیے رکھیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو چاول ڈال دیں۔ چاول جب پک جائیں تو چان کر الگ رکھ لیں۔
3️⃣ بریڈ رسک تیار کرنا 🍞
بریڈ رسک کو ہاتھ سے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑیں۔ مکسچر جار میں ڈالیں اور 2 کپ دودھ کے ساتھ اچھی طرح grind کریں۔
4️⃣ چاول کا مکسچر 🌾
نصف ابالے ہوئے چاول کو بریڈ رسک اور دودھ والے مکسچر میں شامل کر کے مزید grind کریں تاکہ ایک smooth paste بن جائے۔
5️⃣ دودھ ابالنا 🥛
باقی دودھ کو پتیلی میں ابالنے کے لیے رکھیں۔ جب دودھ ابالنے لگے تو باقی نصف چاول ڈال دیں۔
6️⃣ چینی کا کارمل ⭐
ایک پین میں آدھی چینی ڈالیں اور medium flame پر ہلکی آنچ سے caramelize کریں۔ چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ جلنے نہ پائے۔ جب کارمل سنہری براؤن ہو جائے تو ابالتے ہوئے دودھ اور چاول میں دھیرے دھیرے شامل کریں۔
7️⃣ الائچی پاؤڈر ڈالیں 🌿
کارمل اور دودھ + چاول مکسچر شامل کرنے کے بعد الائچی پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ خوشبو اور ذائقہ پوری طرح آ جائے۔
8️⃣ پکانا اور مکس کرنا 🔥
10-15 منٹ تک دودھ، چاول اور کارمل کو پکائیں جب تک تھوڑا گاڑھا نہ ہو جائے۔ اب بریڈ رسک + چاول کا مکسچر شامل کریں۔ باقی چینی ڈالیں اور 10-12 منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں۔
9️⃣ سجاوٹ اور ٹھنڈا کرنا 🌰✨
کھیر جب گاڑھی اور تیار ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔ پلیٹ یا کٹوریوں میں ڈالیں اور اوپر سے بادام، پستہ اور تل سے سجاوٹ کریں۔ 30 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر فرج میں 4-5 گھنٹے ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔









تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں